ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو جیل میں ایک گینگ دوسری گینگ پر حملہ

منگلورو جیل میں ایک گینگ دوسری گینگ پر حملہ

Mon, 07 Nov 2016 11:12:30    S.O. News Service

منگلورو 6،؍نومبر(ایس او نیوز) منگلورو ڈسٹرکٹ جیل کے اندر دو گروہ آپس میں لڑ پڑے ، جس کے نتیجے میں ایک قیدی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔کہتے ہیں کہ جیل سپرنٹنڈ نٹ نے منکی اسٹانڈ وجئے کی گینگ سے وابستہ قیدی نتیش ، دھنش،لاتیش،پروین کلال اور تلک کو اپنے دفتر میں فہمائش کے طلب کیا تھا۔اس دوران دوسری گینگ سے وابستہ نتی راج، راگھویندرا، راہل،کارتھک، پون راج ، ہیمچندرا وغیرہ جیل وارڈن کو دھکا دے کر ہٹاتے ہوئے دفتر کے اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد پر پتھروں سے حملہ کردیا۔ اس سے دفتر کی کانچ ٹوٹ گئی اور اس کے ٹکڑوں سے نتیش زخمی ہوگیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی شکایت پربرکے پولیس نے قاتلانہ حملہ اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ کا کیس درج کرلیا ہے۔ 


Share: